امیٹھی: مرکزی وزیر اور امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی کا گھر ان کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں تیار ہوگیا ہے ۔ 22فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے امیٹھی کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کو اپنے ایم پی سے ملنے کے لیے دہلی نہیں جانا پڑے گا۔ وہ امیٹھی میں ہی اپنا گھر بنائیں گی اور لوگوں کے مسائل سنیں گی۔ ایرانی نے 2021 میں اپنا گھر بنانے کے لیے میڈن ماوائی گاؤں میں 11بسوا زمین خریدی تھی اور 29 جولائی 2021 کو ان کے بیٹے جوہر ایرانی نے رسومات کے مطابق بھومی پوجن کیا۔ انہوں نے ویدک منتروں کے جاپ کے درمیان سنگ بنیاد رکھا تھا، اب ان کا گھر مکمل طور پر تیار ہے ، آنے والے 22 فروری کو افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، اور اس حوالے سے بی جے پی کارکنوں میں جشن کا ماحول ہے ۔