انتقال

   

حیدرآباد۔/22 مئی، ( راست ) جناب شارق غزنوی ولد جناب ایم ایچ کے غزنوی مرحوم سابق سکریٹری برائے راج مکھ (نظام میر عثمان علی خان ) و متحدہ آندھرا پردیش کے تین گورنرس کے سکریٹری کا بعمر 70 سال فلوریڈا امریکہ میں 20 مئی 2020 کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم جناب شارق جناب آصف پاشاہ سابق وزیر کے بھانجے ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب آصف پاشاہ سے فون نمبر 040-23530740 پر ربط کریں۔

انتقال
حیدرآباد۔/22 مئی، ( راست ) الحاج میر محمد علی ہاشمی ( مخدوم ) ولد جناب میر عابد علی ہاشمی مرحوم فارسٹ رینج آفیسر کا خانگی ہاسپٹل میں 22مئی بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا جو کہ ساکن مکہ کالونی کالے پتھر تھے، تدفین جیا گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23 مئی بروز ہفتہ بعد عصر مرحوم کے مکان مکہ کالونی کالے پتھر پر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801462848 یا 9848240455 پر ربط کریں۔
٭ جناب ظہیر الحسن محمد عبداللہ کا 19 مئی بروز منگل رات 9:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20مئی کو بعد ظہر مسجد اجالے شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اجالے شاہ ؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391160001 پر ربط کریں۔
٭ الحاجہ زیب النساء بیگم بنت جناب احمد علی موظف پی او اے پی ایس ای بی کا طویل علالت کے بعد 12مئی 2020 کو انتقال ہوگیا۔ دبیر پورہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686460041 پر ربط کریں۔