انتقال

   

گلبرگہ ۔جناب محمد معید ولد مرحوم عبدالحفیظ کا بعمر 50 سال دمام (سعودی عرب) میں کورونا بیماری کے سبب انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم 8 روز قبل سے ہی کورونا بیماری میں مبتلا تھے۔ جسکے سبب 18 جون 2020 کو محمد معید کو گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ جہاں پر انکا انتقال ہوگیا۔ مرحوم محمد معید کا آبائی وطن ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں نزد بی بی ہوٹل ہے۔ اور فی الحال وہ حیدرآباد کے ٹولی چوکی کے علاقہ میں مقیم تھے۔ مرحوم محمد معید حیدرآباد کے دکن کالج آف انجینئرنگ اور شاداں کالج آف انجینئرنگ میں بحیثیت لیکچرار اپنی خدمات انجام دی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ 21 جون کو ادا کی گئی اور تدفین دمام کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاؤہ 2 لڑکے اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم کے 3 بھائی ہیں جنمیں ڈاکٹر عبدالرشید اور عبدالسعید (سعودی عرب) کے علاؤہ محمد خالد (انڈیا) سے شامل ہیں. مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گذارش کی گئی ہے مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9618652634 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔