انتقال

   

حیدرآباد : الحاج حضرت شیخ امام ولد جناب شیخ حسین مرحوم موظف اکاونٹ آفیسر اے پی ایس ای بی کا بعمر 80 سال 24 جون 2020 بروز چہارشنبہ کو صبح 11-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ مرحوم سلسلہ درویشیہ کمالیہ سے حضرت درویش میر شبیر علی چشتیؒ بانی ادارہ الہیات کے مرید تھے ۔ نماز جنازہ عصر سے قبل مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد روہیلہ شاہ گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959068472 ۔ 8019193335 پر ربط کریں ۔۔

جناب محمد شفیع الدین ولد شیخ عثمان (ایم ایس انجینئرنگ ورکس ) کا آج (24 جون کی شب ) بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات دیر گئے جامع مسجد فاروق اعظم ؓچندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801529290 پر ربط کریں ۔

٭٭ الحاج سید رکن الدین عرف بھائی میاں ولد جناب سید ریاض الدین بانی ایگل فریشریز کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ماریڈ پلی میں ادا کی گئی اور ماریڈ پلی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔
پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحوم کا شمار حیدرآباد اور تلنگانہ کے مشہور پولیٹری اور فریشریز کے بڑے بیوپاریوں میں ہوتا تھا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052023786 ۔ 9885506355 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ محبوب عمر 48 سال سرکاری ملازم واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ چندالباری کے ملازم کا طبیعت خراب ہونے سے ہاسپٹل لے کے جانے سے قبل ہی انتقال ہوگیا ۔ 24 جون معین پورہ جامع مسجد میں جنازہ کی نماز اور تدفین معین پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں میں 2 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919522191 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ بشیر احمد ولد جناب شیخ حسین مرحوم ساکن ناگا باولی یاقوت پورہ کا پیر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 23 جون کو بعد نماز ظہر مسجد صدیقہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل حضرت میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات 7337455260 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب احتشام احمد ولد جناب حاجی اقبال احمد مرحوم کا 23 جون کو بوجہ ہارٹ اٹیک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عبداللہ شاہ صاحب ؒ کی درگاہ مصری گنج میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 جون کو مسجد علاء الدین خاں مغل پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848048872 ۔ 9059818654 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر منور علی ولد میر محبوب علی بعمر 59 سال ساکن ریاست نگر ، منیجر آفیسرس مس ملک پیٹ کا قلب پر حملہ باعث 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ قبلہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر گھر پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849893806 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب اشفاق علی جاوید موظف چیف آفس سپرنٹنڈنٹ ریلوے ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا بعمر 68 سال چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازِ مغرب مسجد صالحین، چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 26 جون کو بعد نماز عصر مسجد صالحین میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات 8143645955 یا 8977431779 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ وحید فاطمہ بنت جناب محمد وہاب الدین زوجہ جناب محمد عبدالحمید ایڈوکیٹ ساکن ہمایوں نگر کا 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد اے بیاٹری لین بازار گھاٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505482145 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مجاہد احمد خاں ولد جناب محمد خاں مرحوم موظف ایگزیکٹیو انجینئر جی ایچ ایم سی کا چہارشنبہ 24 جون کو بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ تدفین چادر گھاٹ قبرستان میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885617864 یا 9553061986 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب مسعود حسین عرف بڑے بھائی ولد جناب محمود حسین ایڈوکیٹ مرحوم کا بعمر 72 سال چہارشنبہ 24 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد موتی خاں دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ بعد نماز عصر مسجد موتی خاں میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9533147570 یا 9703276342 پر ربط کریں۔

٭٭ محترم آصف علی خاں ابن حیدر علی خاں مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد صبح 24 جون بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 26 جون بروز جمعہ بوقت 4 بجے عصر بارگاہِ شبیر زہرہ نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7675846385 یا 9581566602 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ سیدہ سفینہ زوجہ جناب محمد خالد بنت جناب سید عبدالمجید اسسٹنٹ ڈیزل انجینئر ساوتھ سنٹرل ریلوے ساکن سنتوش نگر کا 24 جون کو 7 بجے صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد داراب جنگ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ معلومات کیلئے 7680864976 ۔ 7416406457 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اسماعیل ولد جناب محمد حسین مرحوم ساکن آصف نگر عمر 73 سال مالک ایس ایس فرنیچر کا مختصر سی علالت کے بعد منگل کی شب 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985056524 یا 9000871641 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب غلام غوث محکمہ پولیس فرزند جناب غلام حیدر مرحوم کا 70 سال 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ محلہ گنج میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 جون کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9700221786 یا 9440593007 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ سلطانہ بیگم زوجہ جناب محمد قمرالدین مرحوم ساکن مشیرآباد کا بروز پیر کی رات 2 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 23 جون کو جامع مسجد مشیرآباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سنی مسلم قبرستان متصل میٹرو ریل اسٹیشن مشیرآباد میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ جناب محمد نظام الدین مشیر آباد کی والدہ ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9030049783 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب عبدالقدیر خاں (قدیر) ولد جناب عبدالقدوس خاں مرحوم کا بروز پیر 22 جون کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد فجر مسجد حضرت سید حلیم اللہ شاہؒ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان جہاں نما لانسر روشن جھرہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد ظہر مسجد حضرت سید حلیم اللہ شاہؒ جہاں نما لانسر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 8801935826 یا 9700963837 پر ربط کریں۔

ریاض سعودی عرب میں انتقال
l محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب عزیز الدین احمد قادری مرحوم کا ریاض (سعودی عرب) میں 23 جون کی شب بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین مدینہ منورہ میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحومہ کے فرزند لائیق احمد ڈائریکٹر حیدرآباد پریسیڈنسی کالج گولکنڈہ سے فون نمبر 9849001734 پر ربط کریں۔