Thursday , July 2 2020

انتقال

حیدرآباد : جناب خواجہ معین الدین ولد جناب خواجہ مرحوم ساکن نواب صاحب کنٹہ کا بعمر 65 سال جو تقریباً دو سال سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے ، 25 جون 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد مصطفی ، نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704991730 ۔ 8801238876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالسمیع ولد جناب محمد عبدالصمد 45 سالہ ساکن حافظ بابا نگر چندرائن گٹہ کا بروز منگل 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء عیدگاہ چمپا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ چمپا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8186922062 ۔ 9346515842 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد تقی ولد جناب محمد مستان مرحوم ریٹائرڈ میکانیکل انجینئر ( پی ڈبلیو ڈی) کا 24 جون 2020 بروز چہارشنبہ 1-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد کارخانہ زندہ طلسمات میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866476041 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فتح عالم خاں ولد مولوی محمد زرداد خاں مرحوم موظف منڈل آفیسر چارمینار منڈل ساکن کوٹلہ احسن اللہ خاں دبیر پورہ کا مختصر علالت کے بعد بعمر 70 سال 25 جون 2020 بروز جمعرات 2 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ صبح 9 بجے کوٹلہ احسن اللہ مسجد میں نماز جنازہ کے بعد محلہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند ( مقیم بیرون ملک ) اور 2 دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 جون مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396864059 ۔ 8978908102 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب خواجہ حسن ( معین ) ولد جناب خواجہ احمد مرحوم موظف اگریکلچرل یونیورسٹی حیدرآباد ساکن ناگا باولی کا بعمر 77 سال 25 جون کی صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں (ناگا باولی ) میں نماز جنازہ کے بعد قریب کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 26 جون کو بعد نماز جمعہ مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24522804 ۔ 9703881824 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عباس خاں ولد جناب عبدالوہاب خاں کا بعمر 63 سال 24 جون کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین 25 جون کو بعد فجر حبیب فاطمہ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جامع مسجد محمدی وینکٹ گری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849617502 ۔ 9908485244 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید خواجہ معین الدین عرف خواجہ پاشاہ ولد جناب سید محمد مرحوم ساکن ماما بختاور ہاٹ سنتوش نگر کا جمعرات 25 جون کو فجر سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بغدادیہ ماما بختاور ہاٹ سنتوش نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب عارف الدین احمد کے بہنوائی ہوتے ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 26 جون کو بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347798779 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مسعود بینظیر شاہ وارثی ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر ولد جناب سید حامد بینظیر کا 24 جون بروز چہارشنبہ اچانک قلب پر حملہ کی وجہ انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان حضرت سردار بیگ صاحب قبلہ آغاپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان سید معید بینظیر حال مقیم ٹورنٹو کینیڈا اور سید محمد بینظیر حال مقیم یوکے اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 26 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7097163273 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج سید اظہر حسین ولد جناب سید جہانگیر حسین مرحوم کا قلب پر حملہ کی وجہ 24 جون 2020 ء بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صدیقہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9160034929 یا 9948339125 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب عزیز الدین احمد قادری مرحوم کا بہ عمر 78 سال علالت کے باعث ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا اور تدفین مدینہ منورہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں فرزند فائق احمد ڈائرکٹر حیدرآباد پریسیڈنسی کالج کے علاوہ تین فرزندان ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 9849001734 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عبداللہ پاشاہ ولد مولوی محمد یوسف مرحوم ساکن سنتوش نگر کا 24 جون کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں ۔ تدفین کی تفصیلات کے لیے 9494800783 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مقصود علی ولد جناب سید علی مرحوم ساکن دودھ باولی کا بعمر 65 سال 24 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کمان سوکھی میر دودھ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد پیارو میاں مصری گنج متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جون بعد نماز عصر مسجد کمان سوکھی میر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9949654067 ۔ 9248613699 پر ربط کریں۔۔
٭٭ محترمہ ممتاز بیگم زوجہ جناب جمیل احمد مرحوم بنت جناب خواجہ منیر الدین کا بعمر 70 سال کا طویل علالت کے بعد 25 جون 2020 کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9885424096 ۔ 8639842037 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلیم قریشی ولد جناب محمد عبدالسمیع مرحوم سابق منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ملے پلی برانچ کا چہارشنبہ 24 جون کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9052318600 پر ربط کریں۔
کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد : جناب محمد کاظم ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم موظف ڈائرکٹر آف میڈیکل اینڈ ہیلت ساکن ٹولی چوکی ( حال مقیم کینیڈا ) کا انتقال 22 جون کو ہوگیا ۔ تدفین کینیڈا میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحوم سید محی الدین علیشاہ شاہد المعروف شاہ صاحب کے حقیقی بڑے بہنوائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912435706 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالباری معاون سکریٹری شعبہ تربیت جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی اہلیہ محترمہ رزمہ اطہر کا مختصر علالت کے بعد 23 جون کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 24 جون بعد نماز ظہر مسجد منصور خاں ، پنجہ شاہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان روبرو مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328461330 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT