انتقال

   

حیدرآباد ۔ جناب مجتبیٰ حسین ایڈوکیٹ (مجو) ولد جناب محمود حسین ایڈوکیٹ مرحوم بعمر کا 68 سال جمعہ 26 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضارم واحد کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور پانچ فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر کالی مسجد دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9652977065 یا 9502838701 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد محمود ولد الحاج عبدالستار کا 27 جون کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین نامپلی درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد تاج میں 28 جون اتوار کو بعد ظہر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985925953 ، 9705474737 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد ابوتراب برکت علی عرف حاجی پہلوان ولد جناب محمد ظہیرعلی مرحوم کا بوقت فجر انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عصر مسجد محی الدین ملک پیٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل مسجد قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9553874284 پر ربط کریں۔
00 الحاج وزوار سید علی محمود عرف ابوالقاسم ابن جناب سید تقی حسن وفا کا مختصرسی علالت کے بعد 26 جون جمعہ کو رات 11 بجے انتقال ہوگیا۔ تدفین ہفتہ 9 بجے صبح دائرہ میرمؤمن ؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701537511 پر ربط کریں۔
00 جناب سید عبدالمجید حسینی چشتی القادری (مؤظف محکمہ ساوتھ سنٹرل ریلوے) ولد جناب سید عبدالجبار ساکن بانو نگر سنتوش نگر کا 26 جون کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ 9 بجے شب مسجد عباداللہ شاہ دبیرپورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 28 جون کو بعد عصر بانو نگر سنتوش نگر میں فاتحہ سیوم مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 7680864976 پر ربط کریں۔
00 مولوی غلام محمد ہاشم ولد الحاج حکیم غلام محمد قاسم مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث بعمر 60 سال 27 جون ہفتہ کو بعد فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز ظہر مفتی محمد عظیم الدین کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت بندے شاہ صاحب قبلہؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 28 جون اتوار کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے۔
00 مولانا سید شاہ حسینی ملاں ولد مولانا سید شاہ مخدوم حسینی ملاں کا بعمر 77 سال 26 جون کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین خانقاہ شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 28 جون اتوار کو بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7396105009 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد سلیم الدین لیتھ مشین آغاپورہ کی اہلیہ محترمہ نسیم سلطانہ کا جمعہ 26 جون کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء درگاہ سردار بیگ صاحبؒ آغاپورہ تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر بارگاہ سردار بیگ صاحب آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885748386 یا 9391623397 پر ربط کریں۔
00 جناب محمدجیلانی (رپورٹر حیدرآباد نیوز اردو ڈاٹ کام ) ولد جناب شیخ مؤمن کا 27جون کو خرابی صحت کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بالاپور میں ادا کی گئی اور تدفین رین بازار میں گاندھی پتلا کے قریب قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 28جون کو بعد نماز عصر مادناپیٹ میں مسجد صالحہ حفیظ میں مقرر ہے۔ مرحوم محمدجیلانی‘ سینئر صحافی ساکشی ٹی وی اردو نیوز کے ایڈیٹر محمدارشد و حرمین ہوٹل پروپرائٹر محمدعظیم کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 96033347393 یا 7036214350 پر ربط کریں۔
00 محمد عمر علی المعروف پاشاہ عمر علی محمدی بانی سلسلہ محمدی جانشین سلسلہ حضرت قادر بابا کملیہ چشتی قادری فیض نسبت سیلانی سہروردی نقشبندی قلندری کا 26 جون کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 بجے دن خانقاہ حضرت پر مقرر ہے۔
00 الحاج سید محمد علی ولد جناب سید مظہر علی مرحوم تاجر پارچہ جات ساکن پھول باغ مصری گنج کا طویل علالت کے بعد 27 جون ہفتہ کو بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد صحابہ پھول باغ مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد پیارومیاں کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 29 جون پیر کو بعد عصر مسجد صحابہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8712172191 یا پر ربط کریں۔
00 جناب احمد بن محمد العفاری مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا آج مختصر علالت کے بعد قبل نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نورین بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ممتاز سماجی کارکن اور تاجر جناب طاہر عفاری کی والدہ محترمہ تھیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849472817 یا 8686868574 پر ربط کریں۔
00 مولانا غلام محمد ہاشم ابن حضرت الحاج محمدقاسم مرحوم مالک نظام عطار کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث 27جون2020 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد چوک میں نمازجنازہ مفتی اعظم حضرت مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کی امامت میں ادا کی گئی۔جبکہ تدفین آبائی قبرستان نزد حضرت برہنہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ پھسل بنڈہ ریاست نگر حیدرآباد دکن عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم 28 جون بروزاتوار بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان غلام محمد کاظم، غلام محمد فرید، غلام محمد ناصرکے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے 9949501148 یا 9392420181پر ربط پیدا کریں ۔
00 جناب غلام محمد قریشی سب انسپکٹر ولد جناب غلام احمد قریشی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بلالؓ تاڑبن میں ادا کی گئی اور زیارت مسجد حضرت بلال ؓ میں ادا کی گئی ۔ زیارت مسجد حضرت بلال ؓ تاڑبن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8008294734 یا 7729822488 پر ربط کریں۔
00 ماسٹر شفیع صاحب کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دھوبن دارالسلام میں ہوگی اور تدفین ہائیکورٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔