Wednesday , August 12 2020

انتقال

حیدرآباد:۔ الحاج محمد یوسف ولد جناب محمد غوث ساکن کشن باغ کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد چشتی چمن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چشتی چمن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908110720 ۔ 9963708643 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمدسلطان علی شاہ نوری چشتی قادری بانی و ناظم مدرسہ غوث اعظم و خطیب مسجد غوث اعظم، رائل نیلایم کا 29 جولائی بروز چہارشنبہ قبل وقت فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب جامع مسجد لالہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین شاہ صاحب پہاڑی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9949324076 یا 9394577816 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد رحمت اللہ موظف ریلوے پولیس آفیسرساکن سکندرآباد راجیو گاندھی نگر کا مختصر سی علالت کے باعث بروز منگل 28 جولائی کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد عرفات ، راجیو گاندھی نگر سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ سکندرآباد کارخانہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ زیارت جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد عرفات ، راجیو گاندھی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7330897904 یا 7416771165 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب عمران احمد ابن جناب اقبال احمد اقبال کا 28 جولائی کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین مولانا ہادی علی مہدی کی اقتداء میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 30 جولائی کو 4 ساعت عصر مرحوم کے مکان چندرا نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9160608237 پر ربط کریں۔

٭٭ حضرت معین پاشاہ قبلہ کی اہلیہ محترمہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد حسینی ایکمنار بخشی گنج مصری گنج میں ادا کی گئی اور قبرستان میں مسجد حسینی میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 31 جولائی بعد عصر مسجد حسینی ایکمنار میں مقرر ہے۔ مزید معلومات 9246537861 پرربط کریں۔

٭٭ جناب جہانگیر خاں ولد جناب امام خاں مرحوم کا بعمر 56 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شجاع میں ادا کی گئی اور تدفین چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد صحیفہ، اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9397011966 یا 8522814786 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد نثار احمد خاں ریٹائرڈ اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول وٹے پلی ولد جناب محمد عبدالمجید خاں مرحوم متوطن کوڑنگل ساکن ریاست نگر، معین باغ کا 28 جولائی کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور قبرستان دائرہ سلطان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9989445684 یا 9885052972 پر ربط کریں۔

٭٭ حاجی محمد اسلم قادری الملتانی ساکن کمان شیخ فیض، یاقوت پورہ ولد جناب حاجی محمد عثمان مرحوم کا 29 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حاجی لعل محمد صاحب، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 31 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9652661191 یا 9849517051 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT