انتقال

   

مٹ پلی ۔ مٹ پلی کی مشہور شخصیت شیخ شبیر احمد الیکٹریشن 55 سالہ گذشتہ چند دنوں سے طبعیت علیل تھی کل رات 3.50 بجے قلب پر حملہ کے باعث علاج کیلئے دواخانہ جاتے ہوئے راستہ میں ہی داعی اجل کو لبیک کہا ۔ آج بعد ظہر جامع مسجد مٹ پلی میں مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی نے پڑھائی بعد ازاں مقامی قبرستان میں تجہیز و تکفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند ہے ۔

انتقال
ورنگل ۔اہلیہ محترمہ شاہ حبیب احمد محمودی القادری چشتی ،شاہ غوث احمد محمودی القادری چشتی سجادہ نشین درگاہ حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شاہ کے والدہ محترمہ 28جولائی کو بعمر 65سال انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حاجی صاحب قبلہ شیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مستان شاہ صاحب قبلہ ؒ قبرستان میںکثیر سوگواروں کی موجودگی اور درود شریف کی گونج میں بہ دیدہ نم سپرد لحد کیا گیا۔