انتقال

   

بھینسہ۔جناب محمد وزیر الدین شاہد موظف ایس پی کا بروزچہارشنبہ29جولائی کو68 سال کی عمرمیں اچانک انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ مسجد درگاہ شریف میں بعدنمازِعشاء اداکی گئی اورتدفین احاطہ واحدغریب نوازمیں عمل آئی۔گروپ امتحان کے ذریعہ سب انسپکٹرکے عہدہ پرمقررہوتے ہوئے متحدہ اضلاع عادل آباد،کریم نگرکے علاوہ مختلف مقامات پرخدمات انجام دی بعدازاں حیدرآباد میں ٹریفک ایسی پی کے بعدچارمینارایسی پی کے عہدے پرسبکدوش ہوئے۔سبکدوشی کے بعدبھینسہ میں قیام پذیرہوکرباسرٹریپل آئی ٹی میں چیف سکریٹری آفیسرکی حیثیت کے تقریباپانچ سال تک خدمات انجام دی اورمہاراشٹراکے ناندیڑسے وکالت کی تعلیم مکمل کرتے ہوئے تلنگانہ بارکونسل کی رکنیت بھی حاصل کرلی تھی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دْختران شامل ہیں۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون نمبرات پر9441019009اور9701454667 پر ربط پیداکیاجاسکتاہے۔