Wednesday , September 30 2020

انتقال

حیدرآباد :۔ محمد منہاج الدین انصاری ولد ( عبدالواحد انصاری انعام دار مدہول ) مرحوم کا کل صبح مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد اجالے شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ڈاکٹر معین انصاری (امریکہ ) کے حقیقی تایا زاد بھائی تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ ، دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247774712 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محمد ضیاء الدین اسد ( اسد بھائی ) ولد محمد نصیر الدین ساکن محمدی لائنس ٹولی چوکی کا مختصر سی علالت کے بعد 8 ستمبر بروز منگل بعمر 54 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بلال نزد رومان ہوٹل ٹولی چوکی میں بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سیدانتی ریلوے گیٹ شمس آباد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7330984164 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT