انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید شاہ حبیب الرحمن قادری ساکن عیدی بازار موظف سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ کا بروز چہارشنبہ 9 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد معراج عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین صالحین قبرستان عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد معراج ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908170257 ۔ 9704889713 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا باقر رضا ابن مرزا حسین علی بیگ مرحوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس عزا 10 ستمبر کو 4 بجے دن بادشاہی عاشور خانہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704414446 ۔ 8179020768 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب فیاض خان ولد جناب احمد خان ساکن ماتا کی کھڑکی کا دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ میت ایرپورٹ سے سیدھا الاوہ سرطوق 12 بجے شام لائی جائے گی ۔ غسل نماز جنازہ و تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9866614011 پر ربط کریں ۔۔

مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد کی
فاتحہ سیوم
حیدرآباد :۔ مایہ ناز اسلامک اسکالر حضرت مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد کا انتقال 7 ستمبر بروز پیر کو ہوا ۔ فاتحہ سیوم 10 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182657272 پر ربط کریں ۔۔