Wednesday , December 2 2020

انتقال

حیدرآباد : ۔ جناب سید عبدالباری موظف وائس پرنسپل انوارالعلوم کالج ملے پلی حیدرآباد کا آج چہارشنبہ کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات کو صبح 9بجے مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور ایک فرزند جناب سید عبدالسلام شکیل شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7207164256 ، 9346338145 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب مخدوم علی موظف سپرنٹنڈنٹ آفس آف دی چیف انجینئر سری راما ساگر پروجیکٹ ، ولد جناب عباس علی مرحوم ساکن افضل نگر ملک پیٹ کا آج مختصر سی علالت کے بعد بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ افضل نگر ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آء ، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان حال مقیم امریکہ اور ایک دختر شامل ہے ، مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9948384692 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب اعظم ولد جناب حسین معین الدین مرحوم ساکن چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ کا 22 ستمبر کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جامع مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر ریتی کی مسجد چھاونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505415524 ۔ 6305110759 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید شبیر حسن ترابی ابن سید نجم الدین حسین انجم کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس بروز جمعرات بعد نماز ظہرین گلستان امیر المومنین میں مقرر ہے ۔ مرحوم سب رجسٹرار کی حیثیت سے وظیفہ پر سبکدوش تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9705711079 ۔ 9290290766 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا قاری سید شرف الدین کا بعمر 53 سال 21 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین آصف نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 ستمبر بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396105009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ ساجدہ سلطانہ زوجہ جناب برکت علی خاں ریٹائرڈ سینئیر مینجر ایس بی ایچ مین برانچ گن فاونڈری و سابق کپتان ایس بی ایچ فٹبال ٹیم کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین ، قبرستان اے بیاٹری لائن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9542405621 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 25 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد فردوس فیروز گاندھی نگر وجئے نگر میں مقررہے ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ زہرا بیگم رضوی بنت جناب میر غلام رضوی کا 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مجلس 24 ستمبر کو 4 بجے دن عاشور خانہ ام کلثوم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052187556 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید وحید اللہ شاہ قادری کی اہلیہ محترمہ کریم النساء بیگم کا مختصر علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں 23 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد ناریل گوڑہ سید علی چبوترہ میں بعد نماز مغرب نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اندرون علی آباد درگاہ حضرت میر مومن چپ ؒ کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885503121 ۔ 9652860115 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT