حیدرآباد۔یکم؍ ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹر میڈیٹ کے ریگولر طلبہ، ناکام طلبہ ( جنرل اور ووکیشنل کورسیس ) اور حاضری سے مستثنیٰ خانگی امیدواروں کے لئے امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ انٹر میڈیٹ پبلک ایگزامنیشن مارچ 2025 میں حصہ لینے کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 3 ڈسمبر رہے گی۔ 100 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 10 ڈسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔500 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 17 ڈسمبر، 1000 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 24 ڈسمبر جبکہ 2000 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 25 ڈسمبر تا 2 جنوری امتحانی فیس ادا کی جاسکتی ہے۔1