جکارتا : انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ سہاریانتو نے اعلان کیا کہ ملک کے مغربی جاوا صوبے میں زلزلے کے دو دن بعد ایک 6 سالہ لڑکے کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے میں کم از کم 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک 271 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سہاریانتو نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے 100 بچے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے