انڈونیشیا میں خودکش بم دھماکہ

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے جاوا صوبے کی راجدھانی بانڈونگ کے ایک پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کی صبح خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔حملہ آور مارا گیا۔پولیس نے یہ اطلاع دی۔بانڈونگ پولیس کے سربراہ اشون سیپیونگ نے یہاں بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 20 منٹ پر آستانہ انیار کے ذیلی ضلعی پولیس اسٹیشن میں ہوا۔