انکم ٹیکس ریٹرن : قطعی مہلت میں توسیع کا منصوبہ نہیں

   

نئی دہلی : انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ کو بڑھانے پر حکومت غور نہیں کررہی ہے اور اسے توقع ہے کہ زیادہ تر ریٹرنس /31 جولائی کی مطلوبہ تاریخ تک وصول ہوجائیں گے ۔ ریونیو سکریٹری ارون بجاج نے آج کہا کہ /20 جولائی تک سال 2021-22 ء کے 2.3کرو ڑ انکم ریٹرنس داخل کئے جاچکے ہیں ۔