ممبئی: مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر اوبی سی کی تحریک کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک بہتر مستقبل کے لیے اِس قسم کی تحریک کو مزید آگے بڑھانا ہوگا جبکہ اوبی سی تحریک کے روح رواں شبیرانصاری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا،اس بات کااظہار آج یہاں جنوبی ممبئی میں واقع سنی مسجد بلال میں او بی سی تحریک کے قومی صدرشبیر انصاری کے لیے منعقد ایک تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت معین اشرف عرف معین میاں نے کیا۔ واضح رہے کہ حال میں مہاراشٹر کی 101،بارسوخ اور عوامی شخصیات میں اوبی سی تحریک کے شبیرانصاری کو بھی شامل کیا گیا ،جن میں مہاراشٹر کے مشہوروسرگرم سماجی ،سیاسی،فلمی ،ثقافتی اور کھیل کود سے وابستہ افراد شامل ہیںمعین میاں نے مزید کہاکہ شبیر انصاری اوبی سی تحریک سے تقریباً چارعشرے سے شامل ہیں، جو ان کا حق تھا، اس طرح کے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ، پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے مزید کہا کہ مسلم پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کے علاوہ وقف جائیداد کے تحفظ کے لئے بھی شبیر انصاری کی کافی خدمات ہیں ۔