اویسی کے ڈاکٹر کوٹا نیلما کے خلاف ریمارکس پر

   

کانگریس قائدین کی تلنگانہ ویمنس کمیشن سے شکایت
حیدرآباد، 21 نومبر (راست) حلقہ اسمبلی صنعت نگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین نے آج تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی چیئرپرسن سے ملاقات کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی جانب سے ڈاکٹر کوٹا نیلما کے خلاف کیے گئے ریمارکس پر شکایت درج کروائی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر کوٹا نیلما ٹی پی سی سی کی نائب صدر اور صنعت نگر حلقہ اسمبلی کی کانگریس انچارج ہیں۔ کانگریس قائدین نے تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ نریلا شاردا کو اپنی شکایت پیش کی۔