اُردو اور ہندی کے مشہور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کو کرونا کی جانچ میں مثبت پایاگیا

,

   

راحت اندوری کا شمار اُردو کے مایہ نازشعرا ء میں ہوتا ہے جنھوں نے کئی بالی ووڈ فلموں کے لئے گانے بھی لکھے ہیں

نئی دہلی۔ممتاز شاعر راحت اندوری نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے

مذکورہ 70سالہ گیت کار نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس بات کی جانکاری شیئر کی ہے اور وضاحت کی کچھ ابتدائی علامتوں کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے وائرس کی جانچ کرائی ؎ہے۔

انہیں مدھیہ پردیش کے اروبندو اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

معروف شاعر نے اپنے مداحوں کو اس بات کا بھی تیقن دیا کہ وہ ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ اپنی صحت کے متعلق انہیں جانکاری فراہم کرتے رہیں گے۔

راحت اندوری کا شمار اُردو کے مایہ نازشعرا ء میں ہوتا ہے جنھوں نے کئی بالی ووڈ فلموں کے لئے گانے بھی لکھے ہیں۔

انہوں نے منا بھائی ایم بی بی ایس اور مرڈر جیسے فلموں کے لئے بھی گانے لکھے ہیں