دبئی : انڈین پریمئر لیگ کے آخری لیگ میاچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کو 10 وکٹ سے ہراکر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔ ممبئی نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد نے 17.1 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 151 رنز بناکر شاندار کامیابی حاصل کی۔ وارنر 81 اور ساہا 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح 14 پوائنٹس کے ساتھ حیدرآباد کی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی۔