حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ٹرانسپورٹ میں سٹیزن سروسیس کو بہتر بنانے کی کوشش میں ریاستی حکومت نے اس ڈپارٹمنٹ کی تمام خدمات کو کمپیوٹرائزڈ کیا ہے ۔ جملہ 59 خدمات کو آن لائن بنایا گیا اور اس میں تمام خدمات کے لیے آن لائن ادائیگی کرنے اور ایک سلاٹ سسٹم کی سہولت ہوگی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی ، گاڑیوں کے رجسٹریشن ، پرمٹس کی اجرائی ، ٹیکس کی صولی وغیرہ میں اہم اور کلیدی رول ادا کیا جاتا ہے ۔ جو اب آن لائن دستیاب ہوں گے ۔۔