آسام میں جاپانی انسفلائٹس سے 38 مریضوں کی موت

   

گوہاٹی :آسام میں گزشتہ تین ہفتوں میں جاپانی انسفلائٹس سے کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 251 اس بیماری کی زد میں ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ عہدیداروں نے کل اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی اور لوگوں کو بیدار کیا۔قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے مطابق یکم جولائی سے ریاست کے 35 اضلاع میں سے 20 سے زائد میں ویکٹر سے پیدا بیماری سے متاثر ہونے کے بعد کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔