اڈانی گروپ کی پیشکش ، این ڈی ٹی وی شیئرز دستیاب

   

نئی دہلی : اڈانی گروپ کی کھلی پیشکش کے تحت اسٹاک مارکٹ میں گزشتہ روز کے اختتام تک تقریباً 28 لاکھ این ڈی ٹی وی شیئرز دستیاب ہوئے ۔ اڈانی گروپ نے منگل کو این ڈی ٹی وی میڈیا کمپنی میں اضافی 26 فیصد شیئرز کے حصول کیلئے پیشکش شروع کی تھی ۔ اس دو ران ہندوستان کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی نے کہا کہ این ڈی ٹی وی کے حصص کا حصول ذمہ داری کا کام ہے ۔