اڈیشہ میں طلاق ثلاثہ کی مسلم خاتون کی شکایت

   

بلسور ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم خاتون نے اڈیشہ کے علاقہ سورو سے شکایت درج کروائی ہے کہ اڈیشہ کے ضلع بلسور میں اسے ایک ہی نشست میں اس کے شوہر نے زبانی طلاق ثلاثہ دی ۔ یہ واقعہ عیدالاضحی کے دن پٹھان محلہ میں پیش آیا جبکہ کریم خان نے عید کے موقع پر عیدی طلب کرنے پر برہم ہوکر اپنی بیوی کو زبانی طلاق ثلاثہ دیدی ۔ خاتون نے کہا کہ ان کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس کے شوہر کریم خان سے ربط پیدا نہیں ہوسکا تاکہ اس کا ردعمل حاصل کیا جاسکے ۔