نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر اہول گاندھی نے جمعہ کے روز پرو م ویر چکرا ایوارڈ یافتہ کیپٹن بانا سنگھ کا ایک ٹوئٹ شیئر کیاجس میں انہوں اگنی پتھ اسکیم برائے فوجی بھرتی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور استفسار کیاکہ آیا ’نئے ہندوستان“ میں صرف دوستوں کو سناجاتا ہے ہیروؤں کو نہیں۔
ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا ہے کہ طرف ان کا تکبر اور عامریت ہے تو دوسری طرف ملک کے ’پرم ویر‘ ہیں۔
لک کی کئی ریاستوں بشمول بہار‘اترپردیش‘ مدھیہ پردیش‘ ہریانہ او رتلنگانہ میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج ہوا ہے وہیں کئی ریاستوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے بھی پیش ائے ہیں۔
کیپٹن بانا سنگھ کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گاندھی نے پوچھا کہ”ایک طرف ملک کا پرم ویر او ردوسری طرف وزیراعظم کا تکبر اور عامریت ہے۔ نئے ہندوستان میں صرف’دوستوں‘ کی سنائی جاتی ہے ملک کے ہیروؤں کی نہیں سنی جاتی“۔
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی کیپٹن بانا سنگھ کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ حقیقت ہے کہ ایک پروم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کو اپنے ایماندارنہ اور دل سے اگنی پتھ کے خلاف کیاگیا ٹوئٹ حذف کرنا پڑا جو ظاہر کرتا ہے کہ مودی کے ہندوستان میں نہ صرف اظہار خیال کی آزادی‘ بلکہ تقریر کے بعد کی آزادی بھی خطرہ میں ہے“۔
کپتان بانا سنگھ پرم ویر چکرنے اپنے ٹوئٹ میں ان کا انٹرویو شیئر کیاتھا جس میں انہو ں نے کہاتھا کہ اگنی پتھ اسکیم فوج کو تباہ کردی گئی۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ”مل کوبچاؤ اگنی پترھ اسکیم ہمیں تباہ کردے گی۔ ملک ایک حساس دور سے گذر رہا ہے۔ مادر وطن کا مستقبل نوجوان ہیں“۔ بعدمیں انہوں نے اپنا یہ ٹوئٹ حذف کردیا۔