ایرانی ڈرون کے ملبے سے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ پرزے ملے

   

واشنگٹن : امریکی ٹی وی چینل “سی این این” نیٹ ورک نے یوکرین کی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین میں مار گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کے ملبے میں دیگر مغربی کمپنیوں کے علاوہ 13 امریکی کمپنیوں کے پرزے بھی ملے ہیں۔ انٹیلی جنس تشخیص کے مطابق یوکرینی ماہرین نے ایرانی ’’شاہد 136 ‘‘ ڈرون سے 52 پرزے نکالے ہیں ان میں سے 40 کو 13 امریکی کمپنیوں نے بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر 12 اجزا کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، جاپان، تائیوان اور چین کی کمپنیوں نے تیار کردہ ہیں۔