یروشلم : اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیار علاقائی اور عالمی سطح پر سب سے بڑا ممکنہ خطرہ ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے نے منگل کے روز اپنے ایک نشریئے میں کوچاوی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس کے مطابق ایویو کوچاوی کا کہنا تھا کہ ایران کا مقابلہ کرنے میں مشرق وسطیٰ میں اس کی تمام پراکسی اور سرگرمیاں شامل ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم ایران کے جوہری ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کسی بھی حکم پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شام میں میزائل نصب کرنے اور گولان کی پہاڑیوں میں حزب اللہ جیسی تنظیم قائم کرنے کی ایران کی کوششوں کو ناکام بنایا۔