بروسلز : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ انہوں نے 2015 کی ایران نیوکلیئر ڈیل کو بحال کرنے کے لیے نیا مسودہ تیار کرلیا ہے۔یورپی عہدیدار کا برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جے سی پی او اے معاہدے بحال کرنے کے لیے ایک نیا مسودہ بھیج دیا گیا ہے۔جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ 15 مہینے کی گفت و شنید کے بعد مسودے میں اتنی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں کہ اب مزید کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔