حیدرآباد۔/26 فروری، ( پریس نوٹ ) ریاستی وزیر تعلیم شریمتی پی سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں ایس ایس سی کوسچن بنک زبان دوم کی رسم رونمائی ان کے چیمبر میں انجام پائی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو اس سے بھرپور استفادہ کا مشورہ دیا۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیر نگرانی گائیڈ کو تلگو کے ماہر اساتذہ محمد رفیع اور عبدالماجد نے بڑی عرق ریزی سے تیار کیا۔ اس موقع پر حافظ صابر پاشاہ، جناب ایم اے حمید، مسٹر خواجہ علی شعیب،سید منیر احمد، مولانا شاکر، محمد مسعود انصاری موجود تھے۔ اس کو ساہتیہ ٹرسٹ نے طبع کیا اور مفت تقسیم عمل میں آئے گی۔