شارجہ : ابراہیم زدران اور مجیداللہ زدران نے محض 33 گیندوں میں 69 رنز کی غیرمختتم پارٹنرشپ نبھائی جس کی مدد سے افغانستان نے بنگلہ دیش کو آج یہاں 7 وکٹس سے شکست دے دی۔ افغانستان نے 128 رنز کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور سوپر 4 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی۔ قبل ازیں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 127/7 تک محدود رکھا۔