ایمریٹس کی تمام پاسنجر فلائیٹس کل سے معطل

   

دبئی ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)دبئی کی ایمریٹس ایرلائینز نے 25 مارچ سے تمام پاسنجر فلائیٹس کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کارگو فلائیٹس چلائی جائیں گی ۔ ایئرلائینز کے صدرنشین و سی ای او شیخ احمد بن سعید المختوم نے یہ بات بتائی ۔ انھں نے کہاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور حالات میں بہتری کے ساتھ سرویس کو بحال کیا جائے گا ۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے دو افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 153متاثر ہیں جن میں 28 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز منیجمنٹ اتھارٹی اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام مسافر پروازوں اور ایئر لائن مسافروں کے ٹرانزٹ کو دو ہفتوں کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔