نئی دہلی: کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ہماچل پردیش میں کراس ووٹنگ کرنے والے ایم ایل اے سدھیر شرما کے خلاف منگل کو سخت کارروائی کی اور انہیں قومی سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے شرما کو فوری اثر سے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں کانگریس کے مسٹر شرما سمیت چھ ایم ایل اے نے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کی تھی۔ کانگریس نے اسمبلی اسپیکر سے پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ان ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی اپیل کی تھی۔