ایم ایل اے کے مکان سے کروڑو ں روپئے نقد،300بندوقیں برآمد

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ہریانہ کے سابق آئی این ایل ڈی ایم ایل اے دلباغ سنگھ اور ہریانہ کے کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار اوران کے قریبی ساتھیوں کے ٹھکانے سے بڑی بازیابی کی ہے ۔ ای ڈی نے جمعرات کو چھاپہ مارا تھا ، حکام نے انکشاف کیا کہ ان سے غیر قانونی غیر ملکی ہتھیار ، 300 بندوقیں ، 100سے زائد شراب کی بوتلیں ،5کروڑ روپئے نقد اور 4/5 کلو سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں نے مزیدکہا کہ انہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کئی جائیدادیں ملی ہیں ۔ اس حکم میں انہوں نے کہا کہ سریندر پنوار کی رہائش گاہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے تلاشی جارہی ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت جمعرات کی صبح ای ڈی کے افسران کی ٹیمیں سونی پت میںکانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کے سیکڑ 15 کی رہائش پر پہنچی تھیں ۔