ایڈوکیٹ جوڑے قتل معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت

   

تلنگانہ حکومت کو اندرون 3 ہفتے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایڈوکیٹ جوڑے جی وامن راؤ اور ناگامنی قتل معاملہ کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرکے درخواست دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گذار کو مشورہ دیا کہ قتل سے متعلق تمام تفصیلات بشمول دستاویزات پیش کی جائیں۔ کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کی اور اندرون 3 ہفتے ریکارڈ داخل کرنے کو کہا ۔ آئندہ سماعت 4 ہفتے بعد ہوگی۔ جسٹس سندریش اور جسٹس راجیش بندال پر مشتمل بنچ نے اِس معاملہ کی سماعت کی۔ حکومت اور تحقیقاتی ایجنسی کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد سپریم کورٹ فیصلہ سنائیگا۔1