ایک دن میں ایک ممتحن کیلئے ایم بی بی ایس کی سو کاپیاں

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت دی ہے کہ 24 گھنٹے میں 100 کاپیوں کی جانچ کی جائے۔میڈیکل ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے طلبہ کی کاپی چیک کرنے میں کم از کم 25 سے 30 منٹ لگتے ہیں، اس حساب سے وہ دن بھر کاپی چیک کرنے کے باوجود 100 کاپیاں نہیں چیک کر سکتے۔میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیتن شکلا نے 14 جولائی کو تمام 13 سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈین کو ایک مکتوب بھیجا تھا، جس میں حکم دیا گیا تھا کہ ایم بی بی ایس کے نتائج وقت پر جاری کیے جائیں، اس کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایک ٹیچر کو ایک دن میں 100 کاپیوں کی جانچ کا حکم دیا جانا چاہئے۔یہ احکامات بھوپال، اندور، جبل پور، گوالیار و دیگر کئی مقامات کے میڈیکل کالجوں کو بھیجے گئے ہیں۔