ایک منٹ میں 1140 مرتبہ تالیاں بجانے کا ریکارڈ

   


آئیووا: امریکی نوجوان نے ایک خاص انداز سے ایک منٹ میں 1140 تالیاں بجا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اتنی تیزی سے تالیاں بجائی ہیں کہ وہ تھرتھراتی ہوئی تالیاں محسوس ہوئیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ تالیاں پیٹنے کا غیرمعمولی ریکارڈ ہے۔ یہ ہنر 20 سالہ ڈالٹن میئر کو آتا ہے جنہوں نے سب سے تیز تالی بجانے والے ایک شخص کینٹ فرینچ کی ویڈیو دیکھ کر خود بھی اس کی مشق شروع کی۔ یہاں تک کہ وہ اب بہت تیزی سے تالیاں بجاتے ہیں۔’ یہ (تالیاں بجانا) میرے لیے معمول کا کام ہے جو اب لاشعوری طور پر آرام سے انجام دیتا ہوں۔