ایک ہی وقت پیدا ہونے والی چار بہنوں کی ایک ہی دن شادیاں

,

   

چار بہنوں کے ساتھ ہی پیدا ہونے والے بھائی کو شادی کیلئے مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا
تھرواننتاپورم ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں بہ یک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں کے منجملہ چار بہنوں کی ایک ہی دن یعنی 26 اپریل 2020ء کو گرو وائیتور کے مندر میں شادیاں ہوں گی لیکن ایک بھی کو اپنی شادی کیلئے مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔ ایک ہی وقت پیدا ہوئے پانچ بچوں (ایک لڑکا اور چار لڑکیوں) کی ماں نے کہا کہ یہ تمام پانچ 18 نومبر 1995ء کو پیدا ہوئے تھے۔ لڑکے کا نام اتھراجن ہے جبکہ لڑکیوں کے نام اتھارا، رستھماں، اتھرا اور اتھراج ہیں جو ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے اور پورے کے پورے بالکل صحتمند ہیں۔ میرے بیٹے کو مزید کچھ بلندیوں کو سر کرنا ہے چنانچہ شادی کیلئے اس کو مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔