اے پی:ضلع پرکاشم میں بس الٹ گئی۔8مسافرین معمولی زخمی

   

حیدرآباد28جولائی(یواین آئی) اے پی پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مسافرین محفوظ رہے ۔یہ حادثہ ضلع کے وینکٹاچالم پلی میں اُس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے توازن کھودیا اور بس الٹ گئی۔اس بس میں حادثہ کے وقت 30مسافرین تھے جو محفوظ رہے ۔یہ بس حیدرآباد سے پرکاشم کے کنگری کی سمت جارہی تھی۔ تیزرفتاری حادثہ کا سبب بتائی گئی ۔ حادثہ میں 8مسافرین زخمی ہوئے ۔مسافرین نے بتایا کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کی وجہ سے گاڑی کی رفتارتیز ہوگئی اور ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔