بائیڈن پریس کانفرنس میں مودی کا تعارف کروانا بھول گئے

   

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا تقریب کے دوران تعارف کروانا بھول گئے۔ وزیراعظم ہندنریندر مودی 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز امریکہ پہنچے جہاں صدر جو بائیڈن نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تو اس دوران وہ وزیراعظم ہندکا تعارف کروانا ہی بھول گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کو کواڈ لیڈرز سمٹ کی پریس کانفرنس میں نریندر مودی کو اسٹیج پر بلانا تھا لیکن وہ الجھن کا شکار ہوگئے اور نہیں جانتے تھے کہ تین سربراہان حکومت میں سے کسے متعارف کروانا ہے۔81 سالہ جو بائیڈن نے کہا کہ ’آپ سب کا شکریہ۔۔ اور اب میں کس کا تعارف کروانے والا ہوں؟ کون اگلا ہے؟‘ان کی گھبراہٹ کو دیکھتے ہوئے عملہ کے ایک فرد نے جو بائیڈن کو بتایا کہ نریندر مودی انڈیا کے وزیراعظم ہیں، جس کے فوراً بعد ہی وزیراعظم مودی نے اسٹیج پر آکر امریکی صدر سے ہاتھ ملایا۔