بائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے مودی کی نیک تمنائیں

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے ، جو کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19)سے متاثر ہیں۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ صدر جو بائیڈن کے کووڈ۔19سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے میری نیک خواہشات۔ میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اطلاع دی کہ بائیڈن کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن کا جمعرات کی صبح کووڈ ٹسٹ مثبت آیا۔ وہ بہت ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے ’پاکسلووڈ ‘دوا لینا شروع کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی سی کے رہنما خطوط کے مطابق وہ وائٹ ہاؤس میں الگ تھلگ رہتے ہوئے اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔ بائیڈن (79 سال) کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور ٹسٹ منفی آنے تک وہ آ ئیسولیشن میں اپنا کام جاری رکھیں گے ۔