جملہ 223امیدوار‘ بشمول 25خواتین میدان میں ہیں‘40,78,681رائے دہندوں نے پہلے مرحلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے۔
رائے پور۔ اہلکاروں نے بتایاکہ چھتیس گڑھ کے 20اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کی رائے دہی کے دوران 71فیصد کے قریب ووٹنگ تناسب درج کیاگیاہے‘ جبکہ بائیکاٹ کا اعلان کیاگیاتھا اور اس کے لئے الگ الگ ٹائم سلاٹ کے تحت رائے دہی انجام پائی ہے۔
نکسلائٹ سے متاثرہ بستر ڈیویژن میں نیم فوجی دستوں اور پولیس کی سخت سکیورٹی کے درمیان 10اسمبلی حلقوں میں صبح 7سے شام3بجے اور باقی 10حلقوں میں صبح 8سے 5بجے شام تک رائے دہی انجام پائی ہے۔
پہلے مرحلے کی رائے دہی کے لئے 1لاکھ کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیاتھا۔ ایک الیکشن اہلکار نے کہاکہ ”منگل کے روز پیش آنے والی چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے رائے دہی میں شام 5بجے تک 70.87فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے۔
تاہم اس میں اضافہ بھی متوقع ہے کیونکہ متعدد بوتھوں سے قطعی تفصیلات ابھی اکٹھا نہیں ہوئے ہیں“۔
پہلے مرحلے میں 20اسمبلی حلقوں میں 12ایس ٹی محفوظ سیٹیں ہیں۔جملہ 223امیدوار‘ بشمول 25خواتین میدان میں ہیں‘40,78,681رائے دہندوں نے پہلے مرحلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے۔
پچھلے 2018کے اسمبلی انتخابات میں مذکورہ 20اسمبلی حلقوں میں جس پر منگل روز رائے دہی عمل میں ائی ہے‘17پر کانگریس نے جیت حاصل کی تھی جبکہ دو سیٹیں بی جے پی کے حصہ میں گئیں تھیں۔
پچھلی مرتبہ کانگریس نے 90میں سے68سیٹوں پرجیت حاصل کرتے ہوئے بھگوا پارٹی جو اس وقت اقتدار میں تھی محض15سیٹوں پر محدود کردیاتھا۔سابق کے اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے دوران 18سیٹوں پر 76.47فیصد رائے دہی درج کی گئی تھی۔
اس مرتبہ پہلے مرحلے میں مزید د و حلقوں کو شامل کیاگیا تھا۔
اس رائے دہی کے بعد سابق چیف منسٹر او ربی جے پی لیڈر رامن سنگھ‘ چھتیس گڑھ کانگریس سربراہ او رایم پی دیپک باجی اور کم ازکم بھوپیش باگھیل کابینہ کے تین منسٹران کی قسمت ای وی ایم مشینوں میں بند ہوگئی ہے تشدد کے واقعات سوکماں‘ نارائن پور‘ بیجا پوراور کانکیر اضلاع سے تشدد کے واقعات درج ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سکماں ضلع میں چنتا گوفا پولیس اسٹیشن علاقے میں نکسلائٹ کے ساتھ ایک انکاونٹر میں چار سکیورٹی جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسی علاقے کے تونڈا مارکا کیمپ کے قریب ائی ای ڈی بلاسٹ میں سی آر پی ایف کا ایک کمانڈو رائے دہی کے دوران زخمی ہوا ہے۔
نارائن پور‘ بیجا پور اور کانکیر اضلاع میں سکیورٹی جوانوں اور ماؤسٹوں کے درمیان میں فائرینگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دوسرا مرحلہ دوسر ے مرحلے میں 70سیٹوں پر رائے دہی 17نومبر کو مقرر ہے اور ووٹوں کی گنتی 3ڈسمبر کو عمل میں ائیگی۔