بابری مسجد کا آج یوم شہادت

,

   

حیدرآباد : اترپردیش کے ایودھیا میں 16 ویں صدی کی بابری مسجد کو 6 ڈسمبر 1992 ء کو شہید کیا گیا تھا۔ آج اس مقام پر موجودہ مرکزی حکومت نے عدالت سے فیصلہ حاصل ہونے کے بعد بڑی رام مندر تعمیر کرلی ہے جس کا آئندہ ماہ افتتاح مقرر ہے۔ 31 سال قبل بی جے پی اور آر ایس ایس کے علاوہ کئی محاذی تنظیموں جیسے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے فرقہ پرستی کے جنون میں مبتلا کارسیوکوں نے بابری مسجد کے ڈھانچہ کو منہدم کردیا تھا۔اس وقت بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے رتھ یاترا کے ذریعہ رام مندر کی مہم چلائی تھی جس کے زیر اثر کئی علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔بی جے پی کو اس مہم کا سیاسی فائدہ ہوا اور اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں چار سال بعد پہلی مرتبہ مرکز میں بی جے پی کی سرکردگی میں این ڈی اے حکومت قائم ہوئی تھی۔