بحران میں 551 افراد کی شہریت بحال کرنے شاہ کا حکم

   

دوبئی 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے شاہ حماد نے ان 551 بحرینی باشندوں کی شہریت بحال کرنے کا حکم دیا ہے جن کی شہریت عدالتوں نے منسوخ کردی تھی ۔ سرکاری میڈیا نے یہ بات بتائی ۔ اقوام متحدہ نے شہریت کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان تمام کی فائیلوں کا جائزہ لیا جائے اور ان افراد کی فہرست بھی تیار کی جائے جنہیں رہا کیا جاسکتا ہے ۔ حقوق انسانی گروپس کا کہنا ہے کہ تقریبا 990 افراد ہیں جن کی شہریت حکومت کے خلاف مظاہروں کے آغاز کے بعد منسوخ کردی گئی تھی ۔ ان میں اکثریت شیعہ افراد کی ہے ۔