بحری اڈے آئی این ایس جٹایو کامنی کوئے آئی لینڈ میں افتتاح

   

نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے چہارشنبہ کو لکشدیپ کے منیکوئے جزیرے میں نیول بیس جٹایو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کے پٹیل، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف سدرن نیول کمانڈ وائس ایڈمرل وی سرینواس اور دیگر معززین موجود تھے ۔ اس سے لکشدیپ جزائر میں بحریہ کی موجودگی کو تقویت ملے گی اور خطے میں صلاحیت کی تعمیر، آپریشنل رسائی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ منی کوئے میں نیول بیس کے قیام سے جزائر کی جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرزمین کے ساتھ کنیکٹیوٹی میں اضافہ ہوگا۔ آئی این ایس جٹایو آفیسر انچارج نیول کمانڈ (لکشدیپ)، جنوبی بحریہ کمان کے کنٹرول میں کام کرے گا۔
نیول چیف نے اس اہم موقع پر یونٹ کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی تعریف کی۔ آئی این ایس جٹایو ساگر (خطے میں سب کیلئے سلامتی اور ترقی) کے وژن کو اپناتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔