بدایوں:ایس پی رکن اسمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل

   

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بجلی ملازمین سے مارپیٹ کرنے کے الزام میں بدایوں میں بسولی اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے آسوتوش موریہ عرف راجو کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ داخل کردیا ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ کوتوالی بسولی علاقے کے قصبہ واقع بجلی گھر پر 27اپریل کو موریہ اپنے حامیوں کے ساتھ بجلی سب اسٹیشن پہنچے تھے ۔ الزام ہے کہ بجلی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مشتعل ایم ایل اے نے سب۔اسٹیشن پر موجود اسٹیشن آپریٹر ابھیشیک مشرا کی پٹائی کی اور سرکاری دستاویزات کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ موقع پر موجود ایس ایس او کے ایک معاون نے اس کا ویڈیو بنا لیا۔ بعد میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔