برازیل ڈیم حادثہ : مہلوکین کی تعداد 224 ہوگئی

برازیل8اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں جنوب مشرقی صوبے میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں ڈیم ٹوٹنے سے ہوئے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 224 ہو گئی ہے ۔جی 1 میڈیا کے مطابق گزشتہ رپورٹ میں 217 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی تھی جو اب بڑھ کر 224 ہو گئی ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 69 افراد ابھی لاپتہ ہیں ۔ واضح رہے کہ برومڈ ینومیں خام لوہے کی کان کے نزدیک 25 جنوری کو ایک ڈیم ٹوٹ جانے کے بعد آئے سیلاب سے کافی تباہی ہوئی تھی۔ حادثے کے بعد لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لئے اور راحت و بچاؤ کارو ائی جاری ہیں ۔اس سے پہلے 2015 میں بھی برازیل میں میناس جیرائس کے مرینا علاقے میں اسی طرح کے حادثے میں 19 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT