برازیلیا: سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیلی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برازیل میں نئی خاتون اول نے صدر لولا دا سلوا کے عہدہ صدارت کے موقع پر ایران کے نمائندوں کو نظر انداز کیا اور جان بوجھ کر ان سے مصافحہ نہیں کیا۔ویڈیو میں برازیل کی خاتون اول روز انجیلا ڈا سلوا کو دکھایا گیا، انہیں گانگا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایران کے نمائندے سے ہاتھ نہ ملانے کیلئے جان بوجھ کر اپنی جگہ تبدیل کرتی دکھائی دیں۔ انہوں نے واضح طور پر ایرانی نمائندے کو نظر انداز کر دیا اور خاموشی سے اپنے شوہر کے دائیں جانب لوٹ گئیں تاکہ باقی افراد سے مصافحہ کیا جا سکے۔لولا دا سلوا نے اتوار کو تیسری بار برازیل کے صدر کے طور پر اپنی مدت کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ’’سرخ لہر‘‘ کے درمیان دارالحکومت برازیلیا میں کانگریس کے سامنے حلف اٹھایا۔77 سالہ لولا دا سلوا کو کانگریس میں ایک تقریب کے دوران کھڑا کیا گیا جس کے دوران انہوں نے دو صدارتی مدتوں (2003 سے لیکر 2010 تک ) کے بعد اقتدار چھوڑنے کے 12سال بعد حلف اٹھایا۔