نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ بھگوان برسا منڈا اورمردآہن سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی منائی جائے گی۔ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 115ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان نے ہر دور میں کچھ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور ہر دور میں ایسے غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے ان چیلنجوں کا سامنا کیا۔انہوں نے ہمت اور ویژن رکھنے والے ایسے دو عظیم ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ملک نے ان کا 150واں یوم پیدائش منانے کا فیصلہ کیا ہے سردار پٹیل کا 150واں یوم پیدائش 31اکٹوبر سے شروع ہوگا جب کہ برسا منڈا کا 150واں یوم پیدائش 15نومبر سے شروع ہوگا۔