لکھنو: بریلی ضلع میں پٹاخہ فیکٹری (جو دراصل ایک رہائشی مکان تھا) دھماکہ کی زد میں آ گئی اور کئی لوگ اس کے ملبہ میں دب گئے۔ حادثہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا جب دھماکہ کی وجہ سے پٹاخہ فیکٹری ہی نہیں بلکہ آس پاس کے تقریباً 8 مکانات منہدم ہوگئے۔ اس دھماکہ میں 5 لوگوں کی موت بھی ہو گئی جبکہ کچھ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔زوردار دھماکہ کی آواز سن کر علاقہ میں ایک دہشت پھیل گئی اور افرا تفری کا ماحول دیکھاگیا۔ پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور حالات کا جائزہ لیا۔