بسمل کے تاریخی اشعار’سرفروشی کی تمنا“ کی ادائی کے دوران ارنب کی لغزش۔ بنا پھر مذاق

,

   

انہو ں نے کہاکہ ”قاتل بازو دل میں ہے“ جبکہ وہ کچھ اس طرح ہے”دیکھناہے زور کتنا بازو قتل میں ہے“

نئی دہلی۔فرضی ٹی آر پی کے بعد رپیبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی مجاہد جنگ آزادی اور انقلابی شاعر رام پرساد بسمل کی تحریر ”سرفروشی کی تمنا“ کا بھی قتل عام کردیاہے۔

ممبئی پولیس نے رپبلک ٹی وی کی فرضی ٹی آر پی کا ایک بڑے دھوکے کاانکشاف کیاہے۔ اس چیانل کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی نے تاہم ممبئی پولیس پر یہ کہتے ہوئے جوابی حملہ کیاکہ مہارشٹرا حکومت کے خلاف ان کی خبروں کی وجہہ سے مذکورہ چیانل کو نشانہ بنایاجارہا ہے اور کمشنر پولیس پارام بیر سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

اس مدبھیڑ کے پیش نظر گوسوامی کی شو ”پوچھتا ہے بھارت“ کا ایک ویڈیوکلپ انٹرنٹ پر گشت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا”قتل بازو دل میں ہے“جبکہ وہ کچھ اس طرح ہے”دیکھنا ہے زور کتنا بازو قاتل میں ہے“

کچھ ٹوئٹر صارفین کے ردعمل یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں